ڈیوڈ بیکھم دنیا کے امیر ترین فٹبال بن گئے
لندن (خصوصی رپورٹ) انگلینڈ ٹیم کے سابق فٹبالر اور سینٹ جرمن کلب کے سٹار فارورڈ ڈیوڈ بیکھم کا شمار دنیا کے امیر ترین فٹبالرز میں ہوتا ہے۔ ”گول رچ لسٹ 2013ئ“ کے مطابق گذشتہ دنوں ان کے اثاثوں کا تخمینہ 175 ملین پا¶نڈ (26 ارب 48 لاکھ روپے) لگایا گیا ہے جوکہ بارسلونا کلب کے سٹار فٹبالر لیونل میسی اور ریال میڈرڈ کی طرف سے کھیلنے والے مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سے کہیں زیادہ ہے۔ امت کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے سب سے امیر ترین کھلاڑیوں کے اثاثوں کی فہرست میں لیونل میسی 115، 5 ملین پا¶نڈ (17ارب 7 کروڑ 43 لاکھ 65 ہزار روپے) کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر ریال میڈرڈ کلب کے کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 112 ملین پا¶نڈ (16 ارب 55 کروڑ 69 لاکھ 60 ہزار روپے) ہے۔ فہرست میں چوتھے نمبر پر برازیلی فٹبالر کاکا موجود ہیں۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 5.65 ملین پا¶نڈ (9 ارب 68 کروڑ 28 لاکھ 65 ہزار روپے) ہے۔ پانچویں نمبر پر برازیلی فٹبالر رونالڈینو ہیں۔ ان کے اثاثوں کا تخمینہ 63 ملین پا¶نڈ (9 ارب 31 کروڑ 32 لاکھ 90 ہزار روپے) لگایا گیا ہے۔ مڈڈے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ٹاپ 50 فٹبالرز اتنی رقم کما رہے ہیں جوکہ 728.1 بلین پا¶نڈ بنتی ہے۔ یہ رقم کئی ترقی پذیر ممالک کی سالانہ اوسط آمدنی سے زیادہ ہے۔ ان کھلاڑیوں میں سے 20 فیصد کا تعلق برطانیہ سے ہے یا وہ کسی نہ کسی برطانوی کلب سے وابستہ ہیں۔