• news

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ انیمل سائنسز میں سالانہ کھیلیں

لاہور (لیڈی رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز نے گزشتہ روز ”کھیلیں امن کےلئے“ کے موضوع پر سالانہ کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔ سٹی کیمپس، راوی کیمپس اور جھنگ کیمپس سے طلباءو طالبات نے شرکت کی۔ سالانہ کھیلوں کا افتتاح سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب عرفان الٰہی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کیا۔ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبہ نے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن جبکہ ڈی وی ایم کے طلبہ نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ رانا عتیق الرحمن اور سحرش سلیم بہترین اتھلیٹ قرار پائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن