• news

سوزوکی ماسٹر موٹر انجینئرز کی کرکٹ میچ میں جیت

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سوزوکی ماسٹر موٹر انجینئرز اور نیلسن کے درمیان T20 چیمپئن لیگ کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ ماسٹر موٹر انجینئرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیلسن کی تمام ٹیم 20 اوورز میں 107 رنز بنا سکی۔ اسلام 34 اور حبیب 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان میاں عمر نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ ماسٹر موٹر انجینئرز نے تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن