سروج خان کے ساتھ کام کرنا کسی بڑے ایوارڈ سے کم نہ تھا: صائمہ خان
لاہور(این این آئی) اداکارہ صائمہ خان نے کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران بالی وڈ کی معروف کوریوگرافر سروج خان کے ساتھ پرفارم کرنے کے علاوہ بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ایک طرف تو نیوزی لینڈ اورآسٹریلیا جیسے ممالک میں پہلی بار ڈرامہ کرنے پرفخر تھا تودوسری جانب سروج خان جیسی عظیم کوریوگرافرکے ساتھ کام کرنے کا اعزاز کسی بھی بڑے ایوارڈ سے کم نہ تھا۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں منعقدہ شوبہت کامیاب رہے اورڈرامہ دیکھنے کے لئے آنیوالی پاکستانی اورہندوستانی کمیونٹی نے ہمارے کام کوبہت سراہا۔ ایک طرف توہمارے معروف کامیڈینز کے جملے تھے تو دوسری جانب مقبول فلمی گیتوں پرہماری پرفارمنس نے سماں باندھے رکھا۔ جلد ہی یورپ میں منعقدہ شو میں پرفارمنس کے لئے جائینگی جس کے معاملات کوان دنوں حتمی شکل دے رہی ہوں۔