کسی سے لڑائی نہیں، فلموں میں کون کس کو سائن کرتا ہے یہ ہدایتکار کا معاملہ ہے :معمر رانا
لاہور(کلچرل رپورٹر)فلمسٹار معمر رانا نے کہا ہے کہ میری کسی اداکار سے کوئی لڑائی نہیں فلموں میں کون کس کو سائن کرتا ہے اور کس کو آﺅٹ کیاجاتا ہے یہ ہدایتکار کا معاملہ ہے ۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران معمر رانا نے کہاکہ میں جب سے فلم انڈسٹری میں آیا ہوں کبھی کسی مخالف اداکار کی ٹانگیں کھینچنے کی کوشش نہیں کی ۔میں نہ صرف پرانے بلکہ نئے دوستوںکو بھی پروموٹ کرتا ہوں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ جتنے زیادہ سے زیادہ لوگ فلم انڈسٹری میں آئیں گے یہ اتنا ہی انڈسٹری کےلئے فائدہ مند ہو گا ۔