• news

کمیٹی میں نہ ہوتا تو نگران وزیراعظم کا نام بتا دیتا: شجاعت

اسلام آباد (ثناءنیوز) ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کا معاملہ حل نہ ہونا بد قسمتی ہے پارلیمانی کمیٹی میں معاملہ جانا ٹھیک ہے مگرالیکشن کمیشن میں نہیں جانا چاہئے۔ ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی میں نہ ہوتا تو نگران وزیراعظم کا نام بتا دیتا۔ شوکت عزیز میرے بار بار اصرار پر صدر پرویز مشرف کے پاس گئے ہیں صدر کو میں نے کہا کہ لال مسجد والے محفوظ راستہ مانگ رہے ہیں تو اس پر صدر نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شوکت عزیز کو اب بیان نہیں دینا چاہیے تھا، انہیں حقیقت بیان کرنی چاہئے تھی۔ پرویز مشرف نے باہر بیٹھ کر بیان دے دیا۔ میں اس وقت کے وزیراعظم شوکت عزیز کے پاس گیا اور ان سے کہا کہ صدر کے پاس چلتے ہیں مگر شوکت عزیز نے کہا کہ میں قلفی کھانے جا رہا ہوں۔ اس پر میں نے کہا کہ ملک جل رہا ہے اور آپ کو قلفی کھانے کی پڑی ہوئی ہے جو مناسب نہیں۔ ایک سوال پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ پنجاب کا نگراں وزیراعلی سیاسی ہو یا نہیں مگر ٹھیک آدمی ہونا چاہئے۔ نگراں وزیراعلیٰ کے لئے وہی نام ٹھیک لگتے ہیں جو ہم نے تجویز کئے۔

ای پیپر-دی نیشن