صدر زرداری انٹرنیشنل نوروز تہوار میں شرکت کیلئے آج ترکمانستان جائیں گے
اشک آباد (اے پی پی) صدر زرداری ترکمانستان کی میزبانی میں منائے جانے والے انٹرنیشنل نوروز تہوار میں شرکت کے سلسلہ میں (آج) بدھ کو یہاں پہنچیں گے۔ انٹرنیشنل نوروز فیسٹول میں تاجکستان‘ ایران‘ افغانستان اور پاکستان کے رہنماﺅں کے علاوہ وسطی ایشیاءکی ریاستوں کے اعلیٰ سرکاری وفود بھی 21 مارچ کو شرکت کریں گے۔ ترکمانستان میں پاکستان کے سفیر تصدق حسین نے اے پی پی کو بتایا کہ صدر ترکمانستان میںا پنے قیام کے دوران ترکمانستان کے اپنے ہم منصب قربان گلی بردی محمدوف سے ملاقات کریں گے۔