• news

امریکہ پاکستان میں شفاف انتخابات کی حمایت کرے: مارک گراسمین

واشنگٹن(آن لائن)پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکہ کے سابق خصوصی نمائندے مارک گراس مین نے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستان میں شفاف انتخابات کی حمایت کرنی چاہئے۔ دو طرفہ تعلقات میں بہتری دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے۔امریکی ذرائع ابلا غ کے مطا بق ایک تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے مارک گراس مین نے کہا کہ پاکستان کے آئندہ انتخابات جمہوریت کے لئے بہت اہم ہیں۔ امریکہ کو پاکستان کے معاملات میں بہتری کے لئے شفاف انتخابات کے انعقاد کی حمایت کرنی چاہئے۔انکا کہنا تھا کہ 2011میں ریمنڈ ڈیوس کیس، ایبٹ آباد آپریشن اور سلالہ حملے کے بعد پاکستان اور امریکہ کے تعلقات انتہائی مشکلات کا شکار رہے۔ اگرچہ تمام تنازعات ابھی حل نہیں ہوئے مگر مذاکرات کے ذریعے تعلقات کی بحالی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ انہوں نے افغانستان اور خطے میں امن اور معاشی ترقی کے لئے پاکستان، افغانستان اور بھارت کے درمیان تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے ا س خیال کی تردید کی کہ امریکہ اور اتحادی ممالک دسمبر 2014کے بعد افغانستان کو اکیلا چھوڑ دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن