• news

ادارے صحیح طریقے سے ڈیلیور نہیں کر رہے‘ بوجھ عدلیہ پر آیا: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ

پشاور (نوائے وقت نیوز) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس دوست محمد خان نے کہا ہے کہ عدلیہ نے انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملک الیکشن کی طرف جا رہا ہے۔ عوام درست قیادت منتخب کریں۔ اداروں کے کام میں مداخلت کے حق میں نہیں ہیں۔ ادارے صحیح طریقے سے ڈیلیور نہیں کر رہے جس کا بوجھ عدلیہ پر آیا۔ جوڈیشل کمپلیکس پر دہشت گرد حملے کی تحقیقات کی نگرانی کر رہا ہوں۔ یہ واحد کیس ہو گا جس کے ماسٹر مائند کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اے پی پی کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس دوست محمد خان نے گزشتہ روز خیبرپی کے جوڈیشل اکیڈمی کے زیراہتمام ریڈیومیزان ایف ایم 96.6 کا افتتاح کیا کیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس دوست محمد خان نے کہاکہ ریڈیو میزان کا منصوبہ کثیرمقاصدکومدنظر رکھتے ہوئے بنایاگیاہے جس سے نہ صرف عوام کو ان قانونی وشہری حقوق اور قانونی معاملات اور قوانین سے آگاہ کیاجائیگا بلکہ اس کے ذریعے ان کو تعلیم کی طرف بھی راغب کیاجائیگا تاکہ معاشرے کی صحیح سمت میں رہنمائی ہو، انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس پر ہونےوالے خودکش حملے کی مذمت اور شہداءکے ورثاءاور زخمی ہونے والوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہاکہ اس حملے کے ماسٹرمائنڈ کوبہت جلد انصاف کے کٹہرے میں کھڑاکیاجائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن