• news

”پہلے صدر کرزئی معافی مانگیں“ پاکستانی علما نے افغان کانفرنس میں شرکت مشروط کر دی

 اسلام آباد /کابل (اے پی اے )متحدہ علماءکونسل کے چیئرمین مولانا طاہر محمود اشرفی نے افغان امن کانفرنس میں شرکت افغان صدر کی معافی سے منسوب کر دی بصورت دیگر بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ مولانا طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ افغان صدر حامد کرزئی کی طرح ہم کٹھ پتلیاں نہیں ہیں جو کسی کے اشاروں پر چلتے پھریں۔ حامد کرزئی اور افغان دفتر خارجہ نے پاکستانی عالم دین کے خلاف نامناسب بیان بازی سے کام لیا ہے جب تک یہ معافی نہیں مانگتے افغان امن عمل کانفرنس میں شرکت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ بے بنیاد اور متنازعہ الزامات تعلق خراب کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے ایک خودساختہ بیان کی بنیاد پرایک پاکستانی عالم اور پوری قوم کو تضحیک اور لعن طعن کا نشانہ بنایا گیا اس کے بعد جب تک افغان صدر حامد کرزئی خود اور افغان دفترخارجہ معذرت نہیں کرتے کوئی پاکستانی عالم علما کانفرنس میں نہیں جائے گا۔ مولانا طاہر اشرفی نے کہاکہ اس قسم کی کسی کانفرنس میں پاکستانی علما کے شرکت نہ کرنے کی کئی وجوہات ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن