برازیلیا : ورلڈکپ فٹبال کوالیفائنگ راونڈ کا آغاز کل ہو گا
برازیلیا (ثناءنیوز) ورلڈکپ فٹبال کوالیفائنگ رانڈ کا آغازکل ہورہا ہے۔ چلی کی ٹیم پیرو سے ٹکرائے گی اور سابق عالمی چیمپئن ارجنٹائن وینزویلا کو زیر کرنے کیلئے میدان میں اترے گا۔ دو ہزار چودہ میں برازیل میں ہونے والے ورلڈکپ فٹبال کے کوالیفائنگ راونڈ میں کامیابی کے لئے دنیا بھر کی فٹبال ٹیموں کی تیاریاں جاری ہیں۔ لاطینی امریکہ کے ملک چلی نے سینٹیاگو میں پیرو کے خلاف ہونے والے میچ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ چلی کے گول کیپر کلوڈیﺅ برا کہنا ہے کہ ٹیم کی گزشتہ سال کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو بہت بہتر ہے اور تمام کھلاڑی پیرو کے خلاف فتح کے لئے تیار ہیں۔دوسری جانب سابق فٹ بال عالمی چیمپئین ارجنٹائن کی ٹیم بھی ورلڈکپ کوالیفائنگ میچ میں وینز ویلا سے ٹکرانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ارجنٹائن اور وینزویلا کے درمیان جمعہ کو بیونس آئرس میں میچ کھیلا جائے گا۔