• news

موسیقی جتنی بھی مارڈن ہو جائے غزل کاانداز نہیں بدل سکتا:سائرہ نسیم

لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ موسیقی جتنی بھی مارڈن ہو جائے غزل گائیکی کاانداز نہیں بدل سکتا‘ فلم انڈسٹری کے حالات اچھے نہیں ہیں لیکن میں پرامید ہوں کہ ایک دن دوبارہ دھڑا دھڑ شوٹنگز ہونگی۔ فلم کی موسیقی ابھی ختم نہیں ہمیں صرف معیار کی ضرورت اور اگر ہم معیار بہتر کر لیں توحالات اچھے ہو سکتے ہیں ۔ اپنی نئی آڈیو البم پر تیزی کے ساتھ کام کر رہی ہوں اور رواں سال ستمبر میں یہ البم ریلیز کر دوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن