• news

جوا بازی.... کرکٹ کی تباہی

مکرمی! آجکل تمام گلی کوچوں اور اتوار یا چھٹی کے دیگر دنوں میں چھوٹی چھوٹی گراﺅنڈوں میں ٹیپ بال کے ایسے میچ ہو رہے ہیں یعنی ایک ایک گراﺅنڈ میں بیس بیس میچ ہو رہے ہوتے ہیں اور کسی ٹیم کے فیلڈر کا پتہ نہیں ہوتا۔ ان میچوں میں ہزاروں روپے کی شرطیں لگی ہوتی ہیں پھر لاہور میں کئی ایسے مشہور کھلاڑی ہیں جنہیں شرطیں لگانے والے لوگ مستعار کر کے یعنی ایڈوانس بکنگ کر کے پچاس پحاس ہزار تک میں کھلانے کیلئے لیکر جاتے ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو ناشتہ، لنچ اور دوسرے شہروں کیلئے کاروں میں لانا، لے جانا بھی شامل ہوتا ہے۔ یہ باتیں اور کھلاڑیوں میں جوا کیوں عام ہے اس کی وجہ بنیادی سطح پر کھلاڑی جوئے کے میچز میں ملوث ہو جاتے ہیں انہیں کلب کرکٹ سے کوئی سروکار نہیں یہ محض صرف پیسہ کمانے کی دھن میں ملوث ہوتے ہیں۔(طاہر شاہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ۔ لاہور)

ای پیپر-دی نیشن