پاکستان کو خوشحال بنانے کا عہد کریں
مکرمی ! رات کو اکثر دو تین بجے آنکھ کھل جاتی ہے اور پھر فکر سے نیند نہیں آتی کہ ہمارے ملک، ہمارے بچوں اور ہمارے لوگوں کا کیا بنے گا۔ ہمارے آبا¶ اجداد نے اپنا وطن چھوڑ کر ہجرت کی۔ مسلمانوں کے ملک میں آ کر آباد ہو گئے۔ کئی لوگ اسی کا کھاتے ہیں اور اسی پلیٹ میں چھید کرتے ہیں۔ حضرت قائداعظم محمد علی جناح، لیاقت علی خان، محترمہ فاطمہ جناح اور دیگر قائدین کی ولولہ انگیز قیادت اور رہنمائی اور 25، 26 لاکھ مسلمانوں کی جانوں کی قربانیوں کا ثمر ہے یہ کوئق مذاق نہیں، پاکستان کی وجہ سے ہماری پہچان ہے چاہے اس کیلئے ہماری جان بھی چلی جائے۔ پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اسی جذبے کی ضرورت ہے۔ آﺅ ہم سب مل کر پاکستان کو خوشحال بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ (حفیظ رسول ہاﺅس، محلہ اسلام آباد کندیاں ضلع میانوالی)