• news

سیالکوٹ کے سینٹری انسپکٹروں کی دیدہ دلیری

مکرمی! کس قدر ستم ظریفی ہے کہ ٹی ایم اے سیالکوٹ کے صحت و صفائی ڈیپارٹمنٹ کے سینٹری انسپکٹروں نے مختلف علاقوں میں متعین خاکروبوں سے منتھلی وصول کر کے انہیں اپنی روز مرہ کی سرکاری ڈیوٹی سے غائب رہنے اور کہیں اور کا م کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ اس طرز عمل سے گنجان آباد علاقہ امام صاحبؒ جندر بازار، بڈھی بازار اور محلہ اراضی یعقوب سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر اور تشویشناک ہو چکی ہے۔ حکام سے گزارش ہے کہ خاکروبوں سے منتھلی وصول کرنیوالے سینٹری انسپکٹروں اور سپروائزوں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ (ابو سعدیہ سید جاوید علی شاہ امام کوٹ سیالکوٹ)

ای پیپر-دی نیشن