لائن مینوں میں موٹر سائیکلوں کی تقسیم
مکرمی! جس طرح 2008ءمیں لائن مینوں میں موٹر سائیکل تقسیم کے وقت کوئی طریقہ کار نہیں تھا بالکل اسی طرح اب بھی مناسب طریقہ کار نہیں ہے جو لائن مین صرف افسران کے اردگرد پھرتے رہتے ہیں یا پھر ایکسچینج میں بیٹھ کر ڈیوٹی کر رہے ہیں ان کو موٹر سائیکل اور 30 لٹر پٹرول بھی دے دیا گیا ہے لیکن جو لائن مین دور دراز ایریا میں اپنی ذاتی موٹر سائیکل، کمپنی کے وسیع تر مفاد میں استعمال کرتے ہیں ان کو موٹر سائیکل تو کیا پٹرول بھی نہیں دیا گیا۔پی ٹی سی ایل کے حکام سے اپیل ہے کہ جو لائن مین اپنے ایریا میں موسم کی پرواہ کئے بغیر محنت اور لگن سے کام سرانجام دے رہے ہیں ان کو بھی موٹر سائیکل اور پٹرول دیا جائے۔(محمد بلال غنی لائن مین لاہور)