• news

امریکی سینیٹرز کا خود کار اور نیم خود کار اسلحے پر پابندی کا منصوبہ ترک کرنے کا فیصلہ

 واشنگٹن (آن لائن)امریکی قانون ساز وں نے خودکار اور نیم خودکار اسلحے پر پابندی کا منصوبہ ترک کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ جس کے بعد حال ہی میں ایک سکول میں ہونے والے قتلِ عام کے بعد سے اسلحے پر پابندی کی مہم کا ایک اہم حصہ منسوخ ہو جائے گا۔ امر یکی ذرائع ابلا غ کے مطا بق ڈیموکریٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والی سینیٹر ڈائین فائن سٹائن نے کہا کہ ان کا مجوزہ منصوبہ اسلحے پر پابندی کے قانون سے خارج کر دیا جائے گا جبکہ ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما ہیری ریڈ نے یہ فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کو مطلوبہ ووٹ نہیں مل سکیں گے۔گذشتہ برس دسمبر میں امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے ایک سکول میں ایک خودکار رائفل سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجہ میں بچوں سمیت26 افراد مارے گئے تھے۔اس واقعے کے بعد امریکہ میں اس قسم کے اسلحے پر پابندی لگانے کی کوششیں شروع ہو گئی تھیں۔اگرچہ رائے عامہ کے جائزوں سے معلوم ہوا کہ بہت سے امریکی خودکار اور نیم خودکار اسلحے پر پابندی کے حق میں ہیںلیکن نیشنل رائفل ایسوسی ایشن جیسے بااثر لابی گروپوں نے قانون سازوں پر دباو¿ ڈال کر اس مہم کی مخالفت پر مائل کر دیا۔فائن سٹائن کا مزید کہا ہے کہ مذکورہ بالا قانون کیلئے 100 ارکان کے ایوان میں 60 ووٹ درکار ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسا ہونا قرینِ قیاس نہیں۔سینٹر فائن سٹائن نے کہا،مجھے بہت افسوس ہے میں نے بھرپور کوشش کی۔

ای پیپر-دی نیشن