زرداری فرعون ہیں، مرشد کی اجازت پر ان سے ٹکرانے جا رہا ہوں: شاہ محمود
ملتان (نامہ نگار خصوصی) سجادہ نشین درگاہ عالیہ حضرت شاہ رکن الدین عالمؒ اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری وقت کا فرعون ہے اور میں اپنے مرشد کی اجازت سے فرعون سے ٹکرانے جا رہا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت شاہ رکن الدین عالمؒ کے سالانہ عرس کے آخری روز قومی کانفرنس کی آخری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب اس ملک کے غاصب لٹیروں اور عوام کا خون چوسنے والوں سے ہر صورت مقابلہ کرونگا۔