• news

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے کراچی بار کے عہدیداروں کو شوکاز نوٹس کیخلاف وکلا ءکی ہڑتال

کراچی (آن لائن)سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے کراچی بار کے عہدیداروں کو شو کاز نوٹس پر سٹی کورٹ کے وکلا نے ہڑتال کردی۔ مقدمات کی سماعت نہ ہونے پر سائلین پریشان ۔ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کے عدالتی عملے نے سیشن جج کو تحریری شکایت کی تھی کراچی بار کے صدر نعیم قریشی اور دیگر عہدیدار وں کارویہ بہتر نہیں ہے وہ عدالتی عملے سے بدتمیزی کرتے ہیں۔ اس تحریری شکایت کو ڈسٹرکٹ جج ویسٹ نے بطور ریفرنس سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو بھیجا۔ چیف جسٹس نے اس ریفرنس پر سٹی کورٹ بار کے ملوث عہدیداروں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ وکلا نے کہا عدالتوں میں عشوت عام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن