• news

انٹرپول کا اعتراض، ایف آئی اے مشرف کے خلاف درخواست کا دوبارہ جائزہ لے گی:ذرائع

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) بےنظیر قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی گرفتاری کےلئے دی جانے والی درخواست پر انٹرپول نے اعتراض کر دیا۔ انٹرپول کے اعتراض کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے درخواست کا دوبارہ جائزہ لے کر انٹرپول کو بھیجنے کا فیصلہ کرے گی تاکہ سابق صدر کی گرفتاری کے لئے پیش رفت ہو سکے۔

ای پیپر-دی نیشن