بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے:مولانا شیرانی
کوئٹہ(ثناءنیوز) جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمٰن گروپ نے بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔جے یو آئی کے رہنما مولانا شیرانی کا کہنا تھا کہ ہم بلوچستان ہائیکور ٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے،یہ ہمارا آئینی حق ہے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں۔مولانا شیرانی کا مزید کہنا تھا کہ ہم صوبے میں غیر جانبدار نگراں وزیراعلیٰ چاہتے ہیں جس کیلئے جے یو آئی ف کی جانب سے سات نام پیش کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے مولانا واسع کی بلوچستان اسمبلی میں بطور قائد حزب اختلاف نامزدگی کانوٹیفکیشن دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سردار طارق مگسی کو بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔