• news

فرانس: پاکستانی سفیر غالب اقبال نے یونیسکو میں منصب سنبھال لیا ڈی جی یونیسکو نے ملالہ کے جذبے کو سراہا

پیرس (صاحبزادہ عتیق الرحمن) فرانس میں پاکستان کے سفیر غالب اقبال نے عالمی ادارہ یونیسکو میںاپنا منصب سنبھال لیا۔ اس سلسلے میں انہیں یونیسکو ہیڈ کوارٹر پیرس پہنچنے پر یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل یونیسکوارینابکو نے خوش آمدید کہا۔ غالب اقبال اور ارینابکو کے درمیان دو طرفہ امور پر گفتگو ہوئی اور سفیر پاکستان نے یونیسکو کے تعاون سے پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کے فروغ سمیت تمام امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ سفیر پاکستان غالب اقبال فرانس میں ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل اور پاک فرانس دوستانہ تعلقات میں بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو یہاں کے مقامی سیاسی دھارے میںلا سکیں۔ ادھر ارینا نے ملالہ یوسفزئی اور پاکستانی عوام کی تعلیم کے حوالے جذبے کو سراہا۔

ای پیپر-دی نیشن