• news

پی آئی اے کی فلائٹ سے آنیوالے 16 مسافروں کا سامان دبئی رہ گیا

ملتان (خاتون رپورٹر) پی آئی اے کی دبئی سے براستہ اسلام آباد ملتان آنے والی پرواز میں 16 مسافروں کا سامان دبئی رہ گیا جس پر مسافر شدید پریشان ہو گئے۔ دبئی سے آنے والے مسافر رانا عادل ولایت اور دیگر نے نوائے وقت کو بتایا کہ گذشتہ روز جب وہ ملتان ایئرپورٹ پر اترے تو انہیں بتایا گیا کہ ان کا سامان ملتان نہیں آ سکا اب یہ سامان دوسرے جہاز سے کراچی پھر ملتان آئے گا علاوہ ازیں پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینجر ابراہیم کھوسہ نے بتایا کہ چھوٹے جہاز زائد وزن نہیں اٹھا سکتے۔ 

ای پیپر-دی نیشن