لاہور میں دہشت گردی کی اطلاع پر حساس مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی، سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا
لاہور (نامہ نگار) حساس اداروں کی جانب سے صوبائی دارالحکومت میں خودکش بمبارکے داخلے اور دہشت گردوں کی جانب سے بڑی کارروائی کیے جانے کی اطلاع پر گزشتہ روز شہر کی ناکہ بندی کر کے حساس مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی کی گئی تھی۔ ڈی آئی جی آپریشن رائے طاہر نے پولیس افسران کو حکم دیا کہ وہ شہر مےں مشکوک افراد کے خلاف سرچ آپریشن جاری رکھیں۔ علاوہ ازےں پولےس نے شہر کے مختلف علاقوں مےں سرچ آپریشن کے دوران متعد د مشکوک افراد کو حراست مےں لے کر تفتےش شروع کر دی ہے۔