تحریک انصاف کا 23 مارچ کا جلسہ ملکی سیاست میں نئی تاریخ رقم کرے گا: طلعت نقوی
لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رہنما طلعت نقوی نے کہا ہے کہ 23 مارچ مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب پاکستان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم کرے گی وہ گذشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کر رہی تھیں۔ اس موقع پر فضہ ذیشان و دیگر موجود تھیں۔