• news

قرارداد لاہور کی منظوری کے 73 سال مکمل ہونے پر ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں خصوصی تقریب کل ہو گی صدارت مجید نظامی کریں گے

لاہور (خصوصی رپورٹر) قرارداد لاہور 1940ء(قرارداد پاکستان) کی منظوری کے 73 سال مکمل ہونے پر اس تاریخی قرارداد سے آگہی اور اس کے مقاصدکو اجاگر کرنے کیلئے ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہراہ قائداعظمؒ، لاہور میں کل ہفتہ 23 مارچ صبح ساڑھے دس بجے ایک خصوصی تقریب منعقد ہو رہی ہے جس کی صدارت تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن، ممتاز صحافی اور چیئرمین نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ ڈاکٹر مجید نظامی گے۔ کارکنان تحریک پاکستان (گولڈ میڈلسٹس) مہمانان خاص ہوں گے۔ اس موقع پر پرچم کشائی کی رسم اداکرنے کے علاوہ شہدائے تحریک پاکستان کی یادگار پر پھول چڑھائیں گے۔ اس تقریب کا اہتمام نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔
خصوصی تقریب کل ہو گی

ای پیپر-دی نیشن