فیصل آباد: ڈاکوں کے ہاتھوں مرنے والی لڑکی ایم فل کی طالبہ تھی، وزیر اعلیٰ کا نوٹس
فیصل آباد (نیوز ڈیسک) فیصل آباد میں ڈاکو¶ں کے ہاتھوں مرنے والی لڑکی ایم فل کی طالبہ تھی، وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک پور میں ایم فل کی طالبہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے ملنے والے لیپ ٹاپ کیلئے بیگ خرید کر بھائی کے ساتھ واپس آرہی تھی کہ دو ڈاکوﺅں نے کشمیر چوک کے قریب اس سے بیگ چھیننے کی کوشش کی اور دھکا دیدیا جس سے طالبہ موٹر سائیکل سے نیچے گر گئی جس سے اس کے سر میں گہری چوٹ آئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی جبکہ ڈاکو فرار ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا ہے۔
طالبہ جاںبحق