• news

ایف بی آرسے سوا ارب روپے کا معاملہ طے پانے پر پی آئی اے کے تمام اکاونٹس بحال

اسلام آباد(آئی اےن پی ) پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجورنے کہا ہے کہ پی آئی اے کے تمام اکاونٹس مکمل طور پر بحال ہوگئے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے سوا ارب روپے کا معاملہ طے پاگیا ۔ اپنے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ اکاﺅنٹس عارضی طور پر منجمد ہوئے تھے تاہم اس سے پی آئی اے کے انتظامی معاملات متاثر نہیں ہوئے اور نہ ہی پروازوں کا شیڈ ول متاثر ہوا اور نہ ہی مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ اکاونٹس فوری بحال کرانے کی کوشش کی گئی اور رات گئے معاملات طے ہونے پر اکاﺅنٹس بحال ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے نے لاہورمیں بھی بوئنگ 777 کی مرمت کا کام شروع کردیا ہے اور کراچی کے علاوہ لاہور میں طیاروں کی مرمت کی سہولت موجود ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن