• news

جنیوا : پاکستان نے انسانی حقوق کمشن پر سری لنکا کیخلاف قرارداد کی مخالفت کردی

جنیوا (ایجنسیاں) پاکستان نے یہاں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشن کے سامنے امریکہ کی سپانسرڈ اس قرارداد کے خلاف ووٹ دیا ہے جس میں سری لنکا پر زور دیا گیا ہے کہ وہ جنگی جرائم کے حوالے سے تحقیقات کرے۔ پاکستان نے اس موقع پر سری لنکا سے اظہار ہمدردی کیا اور کہا ہے کہ سری لنکا گزشتہ کئی سال سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ پاکستان کے سفیر ضمیر اکرم نے کہا کہ ان وجوہات کی بنا پر ہم سری لنکا سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ سری لنکا کی حکومت نے اس لئے کافی اقدامات کئے ہیں جس ملک کے خلاف قرارداد پیش کی جا رہی ہے اس سے مشورہ کیا جانا چاہئے تھا۔ قرارداد تعمیری نہیں۔ 47 رکنی فورم میں اس قرارداد کے حق میں 25 اور پاکستان سمیت 13 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن