• news

صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب جاوید اقبال آہیر اور ڈاکٹر محمد حسین کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منظور

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ محمد یعقوب نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر جاوید اقبال آہیر اور ڈاکٹر محمد حسین کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی ہے مقدمہ کے تمام مضروب صحافیوں نے عدالت میں پیش ہوکر اپنے بیانات حلفی جمع کروائے کہ ان کا ڈاکٹر جاوید اقبال آہیر اور ڈاکٹر محمد حسین سے راضی نامہ ہوچکا ہے اور وہ مقدمہ کی پیروی نہیں کرنا چاہتے دونوں ڈاکٹرز کی درخواست ضمانت منظور کرلی جائے یا مقدمہ سے بری کردیا جائے تو تمام مضروبان کو کوئی اعتراض نہ ہے تمام مضروبان کے بیانات حلفی اور راضی نامہ کی روشنی میں عدالت نے ڈاکٹر جاوید آہیر اور ڈاکٹر محمد حسین دونوں کو پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکے علاقہ مجسٹریٹ تھانہ سول لائن کی عدالت میں جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن