3سابق وزراءتعلیم ق لیگ چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل
اسلام آباد (آئی این پی) (ق) لیگ کی پیپلزپارٹی کی سابق حکومت میںشمولیت کے بعد وزارت تعلیم و تربیت کو ایک انوکھا اعزاز حاصل ‘ وزارت حاصل کرنے والے تینوں سابق وزراءق لیگ کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔ ق لیگ کے پیپلزپارٹی سے اتحاد کے بعد حکومت میں 18وزارتیں دی گئی تھیں اور 18ترمیم کے تحت صوبوں کو منتقل کی گئیں، متعدد وزارتوں کے محکموں کو مرکز میں رکھ کر نئے ناموں سے وزارتیں قائم کی گئیں اور کئی وزارتوں کے دو اور چار حصے بنائے گئے۔ وزارت تعلیم و تربیت کے پہلے وفاقی وزیر بہاولپور ریاض حسین پیرزادہ، جھنگ سے شیخ وقاص اکرم کو اس وزارت کا وزیر بنایا گیا تاہم حکومت کے آخری دنوں میں وہ بھی ق لیگ چھوڑ کر (ن) لیگ میں چلے گئے جبکہ مانسہرہ سے شاہ جہان یوسف نے بھی ق لیگ سے وفاداری نہ نبھائی اس طرح اس وز ارت کو منفرد اعزاز حاصل ہوا ہے کہ ق لیگ کے تینوں سابق وزراءنے اپنی پارٹی چھوڑ دی۔