کابینہ میں بے داغ اور غیرسیاسی لوگ لئے جائینگے: نگران وزیراعلیٰ خیبر پی کے
پشاور (نوائے وقت نیوز) نگراں وزیراعلٰ خیبر پی کے طارق پرویز نے کہا ہے کہ نگراں کابینہ میں بے داغ اور غیرسیاسی لوگ لئے جائینگے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلا مرحلہ 48 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائیگا۔ صوبائی نگراں کابینہ 2 مراحل میں مکمل کی جائیگی۔ کابینہ میں سابق بیوروکریٹس، قانون دان اور دوسرے شعبوں کے افراد شامل ہوں گے۔نگراں وزیراعلیٰ خیبر پی کے