امریکہ: القاعدہ کے شدت پسند پر فردِ جرم عائد
واشنگٹن (آن لائن) امریکی استغاثہ نے ایک سعودی شہری پر فردِ جرم عائد کی ہے، جن پر القاعدہ سے گٹھ جوڑ کرکے افغانستان اور نائجیریا میں امریکیوں کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔امر یکی ذرائع ابلا غ کے مطا بق نیو یارک سٹی کی ایک عدالت کے سامنے پیش کردہ کاغذات میں ا±ن کی شناخت ابراہیم سلیمان ادنان آدم ہارون کے نام سے کی گئی ہے۔ا±ن پر الزام ہے کہ ا±نھوں نے افغانستان میں امریکی فوجی اہل کاروں کے قتل کی سازش کی، اور نائجیریا میں قائم امریکی سفارتی تنصیبات کو بم سے ا±ڑانے اور القاعدہ کو مادی حمایت فراہم کرنے میں کردار ادا کیا۔