نظریہ پاکستان فورم فیصل آباد کیطرف سے یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب 26 مارچ کو ہوگی، مجید نظامی ٹیلیفونک خطاب کرینگے
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) 73ویں یوم پاکستان کے موقع پر نظریہ پاکستان فورم فیصل آباد کی طرف سے ایک تقریب ”پاکستان زندہ ہے اور قیامت کی صبح تک زندہ رہے گا“ کے عنوان پر 26 مارچ صبح دس بجے نظریہ پاکستان ہال، نظریہ پاکستان چوک فیصل آباد میں منعقد ہو گی جس میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل، متعدد کتابوںکے مصنف اور معروف دانشور شاہد رشید مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ مہمانان گرامی میں رکن برطانیہ پارلیمنٹ چوہدری محمد سرور، حضرت علامہ اقبالؒ کے پوتے ولید اقبال ایڈووکیٹ ،خانوادہ حضرت سلطان باہو ؒ صاحبزادہ سلطان احمد علی، سابق اراکین اسمبلی حاجی محمد اکرم انصاری، بیگم خالدہ منصور، ملک محمد نواز، خواجہ محمد اسلام ہوں گے۔ تقریب میں چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ ڈاکٹر مجید نظامی ٹیلی فونک خطاب کریں گے۔