عوام مغربی پابندیوں کےخلاف اٹھ کھڑے ہوں اسرائیل نے حملہ کیا تو اس کے دو شہروں کو نیست و نابود کر دینگے: خامنہ ای
تہرا ن(آن لائن)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے نئے سال ''نوروز'' کے آغاز پر ایرانی عوام سے کہا ہے کہ وہ مغرب کی عائد کردہ اقتصادی پابندیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو شہروں تل ابیب اورھائفہ کو نیست و نابو د کرتے ہوئے پتھر کے زمانے میں پہنچا دینگے۔