• news

وزیراعظم سے گوجر خان بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم راجہ پرویزاشرف سے آغا محمد نعمان منیر کی قیادت میں گوجر خان بار ایسوسی ایشن کے وفد نے جمعرات کو یہاں وزیر اعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے وکلاءبرادری کی ہر ممکن امداد اور پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی کیلئے کام کا ماحول بہتر بنانے کے سلسلے میں سہولیات کی فراہمی کے ذریعے ان کی فلاح وبہبود کیلئے ہمیشہ کام کیا ہے۔ گوجر خان بار ایسوسی ایشن کے صدر نے گوجر خان بار ایسوسی ایشن کے لئے کمپلیکس کی تعمیر میں گہری دلچسپی لینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وکلاءبرادری نے وزیراعظم کو گوجر خان بار ایسوسی ایشن کی نگرانی میں زیر تعمیر کمپلیکس کی پیش رفت اور دی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفد نے وکلاءبرادری کی فلاح وبہبود کیلئے پیپلزپارٹی کی حکومت کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن