• news

بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی

مکرمی! آج جو کچھ بنگلہ دیش میں ہو رہا ہے وہ بہت بڑا ظلم ہے۔ جنہوں نے بھارت کے خلاف پاکستان کی سا لمیت کی جنگ لڑی۔ ان کے خلاف مظالم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ او آئی سی اور عالمی برادری ان کا نوٹس لے۔ بنگلہ دیش کے اسلام پسندوں کے خلاف مقدمہ چلا کر ناانصافی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ یہ سب کچھ بھارت کو خوش کرنے کی کوشش ہے۔ مولانا دلاور حسین سعیدی کی علمی و فکری کاوشوں کو بنگلہ دیش کا بچہ بچہ جانتا ہے انہوں نے اپنی تحریر و تقریر کے ذریعے لاکھوں بنگلہ دیشی عوام کے دلوں میں انقلاب برپا کیا ہے۔ اب یہ انقلاب سرزمین بنگلہ دیش پر بھی کسی وقت بھی نمودار ہو سکتا ہے۔(سرفراز حسین لاہور)

ای پیپر-دی نیشن