• news

ایل پی جی 5 روپے کلو مہنگی گھریلو سلنڈر 1330 کا ہو گیا

لاہور (نیوز رپورٹر) اےل پی جی کی قےمت مےں مارکےٹنگ کمپنےوں نے گیس کی قیمت 5 میں روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر 50 روپے اور کمرشل سلنڈر 195 روپے مہنگا ہو گیا۔ گلگت، فاٹا، مظفر آباد، باغ، ناران، کاغان، پشاور میں ایل پی جی 125 روپے فی کلو اور گھرےلو سلنڈر 1450 روپے، راولپنڈی، اسلام آباد، مری، اٹک، مےرپور، جہلم، بہاولپور، رحےم ےار خان، ملتان میں گیس 120 روپے فی کلو اور گھرےلو سلنڈر 1390 روپے جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، فےصل آباد، سےالکوٹ، گجرات ایل پی جی 115 فی کلو اور گھرےلو سلنڈر 1330 روپے اور کراچی میں گیس 110 روپے فی کلو اور گھرےلو سلنڈر 1270 روپے میں ملے گا۔ اےل پی جی ڈسٹری بےوٹر اےسوسی اےشن پاکستان کے چےئرمےن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا اےل پی جی پروڈےوسر جے جے وی ایل اےک ہفتے کے لئے بند کر دےا گےا ہے۔ اےل پی جی پروڈےوسرز کو گرمےوں مےں کم از کم اےل پی جی کی قےمت مےں کم از کم 15000 سے 20000 روپے فی مےٹرک ٹن کمی کرنی چاہئے۔ اےل پی جی مافےہ نے لوٹ مار کا بازار گرم کےا ہوا ہے۔ مےری حکومت پاکستان اور چےف جسٹس پاکستان سے اپےل ہے کہ اےل پی جی پروڈےوسرز کے خلاف اےکشن لےا جائے اور عوام کو رےلےف دےا جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن