• news

نئے پاکستان کی انتخابی مہم کے لئے عوام سے پیسہ اکٹھا کریں گے: عمران

لاہور + ہارون آباد (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہئے، گیس پائپ لائن معاہدہ پانچ سال پہلے کیوں نہیں کیا گیا، جن جماعتوں کے مسلح ونگ ہیں ان سے انتخابی اتحاد نہیں کریں گے جماعت اسلامی، نواب صلاح الدین، شیخ رشید سے اتحاد کے لئے بات چیت ہو رہی ہے، پرویز مشرف سے اتحاد نہیں ہو گا۔ حفیظ اللہ نیازی کا ہماری جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ عمر چیمہ نے جاوید ہاشمی کو ذہنی مریض کہہ کر گھٹیا حرکت کی، اللہ تعالی نے حکومت بنانے کا موقع دیا تو صرف 18 وزیر ہونگے، یہ باتیں انہوں نے گذشتہ روز صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے میں مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہیں۔ عمران خان نے کہا کہ بار بار کہا ہے آج منشور میں پہلے 90 دن کا پروگرام دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کی انتخابی مہم کے لئے عوام سے پیسہ اکٹھا کریں گے، کسی بڑے بزنس مین کے پاس نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا بگل بج گیا۔ آئی این پی کے مطابق عمران خان نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ جنگ لڑ سکتے ہیں اور نہ ہی مسئلہ کشمیر جنگ سے حل ہو گا، مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہئے۔ آج نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے اور ہمارے سونامی پگس سے مخالفین کی راتوں کی نیندیں اڑ جائیں گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مےں قانون ختم ہو چکا ہے، پولےس کا نظام تباہ کر دےا گےا ہے پولےس کو غےر سےاسی کرنا ہماری اولےن ترجےح ہو گا‘ لوگ کسی اےسی پارٹی کو ووٹ نہ دےں جن کے پاس مسلح لوگ ہوں‘ مےں چےلنج کرتا ہوں کہ جو جلسہ مےنار پاکستان مےں کرنے جا رہے ہےں کوئی پارٹی اس کا چوتھا حصہ ہی کر کے دکھا دے‘ ہم اےک وےب سائٹ بنا رہے ہےں جس میں ان سرکاری ملازمےن کے نام ڈال دئےے جائیں گے جو الےکشن مےں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرےں گے اور بعد مےں ان کا بھرپور احتساب کرےں گے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ پانچ سال میں ملک میں جو کچھ ہوا ہے وہ سب کے سامنے ہے اس لئے ہم اقتدار میں آ کر اقلیتوں کے تحفظ کے لئے اقدامات کریں گے۔ دریں اثناءتحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ آج کا جلسہ 30 اکتوبر کو بھلا دے گا اور ایک نئی راہ کا تعین کرے گا۔ رات بھر دوسرے شہروں سے تحریک انصاف ک ے قافلوں کی آمد کا س لسلہ جاری رہا۔ پنڈال سج گیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے جلسہ گاہ کو کلیئر کر دیا۔ آج دوبارہ سکریننگ کی جائے گی۔ دریں اثناءآج مینار پاکستان کے اطراف میں دوپہر 12 بجے سے رات 9 بجے تک موبائل فوڈ سروس بند رہے گی۔ پی ٹی اے کے مطابق موبائل فونلز کے علاو ہ وی فون کی سروس بھی بند رہے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن