• news

یو ای ٹی کا سیالکوٹ کیمپس، بورڈ آف ریونیو سے 500 ایکڑ زمین مانگ لی گئی

لاہور (میاں علی افضل سے) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے سیالکوٹ میں نئے کیمپس کی تعمیر کےلئے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بورڈ آف ریونیو سے 500 ایکڑ زمین مانگ لی ہے۔ آف ریونیو نے زمین کی فوری طور پر منتقلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے زمین کی منتقلی سے پہلے مارکیٹ ویلیو کے مطابق لیز کی قیمت اور زمین کے کمرشل استعمال پر 60 فیصد ریونیو کی منتقلی کے مطالبات کی تیاری کی جا رہی ہے جس پر عملدرآمد کی یقین دہانی پر ہی زمین کی منتقلی کے عمل کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ زمین کےلئے یونیورسٹی نے بورڈ آف ریونیو کو خط لکھا ہے اور سمبڑیال کے علاقے زمین کو موزوں قرار دیا گیا ہے۔ یو ای ٹی نے نئے کیمپس کی تعمیر کےلئے 1 ارب 39 کروڑ روپے مختص کر دئیے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن