• news

امریکہ : فوجی نے 2ساتھیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن سے ملحقہ ریاست ورجینیا میں بیس پر ایک فوجی نے اپنے دو ساتھیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا اور پھر خود کو بھی گولی مار لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو رات گئے پیش آیا جب ایک فوجی نے مرد فوجی کو گولی مار دی جس کے بعد اس نے بیرک میں خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی ختم کر لی ایک نیوز چینل کے مطابق اس فوجی کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ایک اور فوجی کی نعش آفیسر کینیڈیٹ سکول سے ملی یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ نعش مرد فوجی کی تھی یا عورت کی، عدالت نے اس واقعہ کے بعد بیس فوری طور پر بند کر دیا گیا تاہم بعد میں اسے کھول دیا گیا ایک اور اطلاع کے مطابق حملہ آور فوجی کو سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔ اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن