• news

افغانستان: پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے 5ساتھی مار ڈالے

کابل (نوائے وقت نیوز) افغانستان میں مقامی پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے ہی پانچ ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔ واضح رہے کہ اس سے بھی افغان فوجیوں کی طرف سے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کے واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں متعدد اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ صوبہ بادغیسں میں چیک پوائنٹ پر پیش آیا، واقعہ کے بعد پولیس اہلکار فرار ہو گیا۔ حکام نے واقعہ کی تحقیات شروع کر دیں۔

ای پیپر-دی نیشن