سیالکوٹ میں 7سالہ کشش فاطمہ کو کزن نے قتل کیا، ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے7 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کئے جانے کے واقعہ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ کو متعلقہ افراد کے خلاف وقوعہ کی غیرجانبدار اور شفاف کارروائی کرنے اور پولیس کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ سدرانہ سیداں کے رہائشی منیر کی سات سالہ بیٹی کشش فاطمہ کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر دیا گیا تھا ۔