ایل این جی گیس درآمد کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 12اپریل تک ملتوی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے ایل این جی گیس درآمد کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔ فاضل جج نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار نے موقف اختیار کیا امریکہ اور دیگر مغربی ممالک سے ایل این جی گیس درآمد کر کے60 ارب روپے کا فراڈ کیا جا رہا ہے۔