• news

آبی وسائل کم لاگت بجلی پیدا کرنے کا ذریعہ ہیں: سیمینار

لاہور (نیوزرپورٹر) انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز نے واپڈا اور انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرز کے اشتراک سے پانی کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کا اہتمام کیا جس کی صدارت ممبر (واٹر) حسنین افضال نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آبی وسائل کم لاگت پن بجلی پیدا کرنے کا بھی بہترین ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا نے گزشتہ ایک سال میں واٹر سیکٹر کے 6منصوبے مکمل کئے۔ڈاکٹر اظہارالحق، طاہر بشارت چیمہ‘ جمشید رضوی، سید خالد سجاد، سلطان محمود اور امیر ضمیر احمد خان نے بھی خطاب کیا۔ پنجاب اریگیشن اینڈ ڈرینج اتھارٹی (پیڈا) کے جنرل مینجر میاں مقبول احمد نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کسان تنظیمیں نہری پانی کی بچت کے طریقے عام کریں۔دریں اثناءایگری اینڈ واٹر کونسل کے چیئرمین محمد اکرم فریدی نے ایگری اینڈ واٹر کونسل کے زیراہتمام شرقپور کینال سسٹم پر سیمینار کے دوران کہا کہ بھارتی آبی جارحیت سے نمٹنے کے لئے ملک میں انٹرنیشنل واٹر لاءکے ماہرین تیار کئے جائیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن