لِلہ ٹاﺅن‘ لوڈشیڈنگ کے دوران موم بتی گرنے سے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی 5 کمسن بہنیں جاں بحق
لِلہ ٹا¶ن + کھیوڑہ + جہلم (نامہ نگاران) لوڈ شیڈنگ کے دوران جلتی موم بتی کے باعث کمرے میں آگ بھڑکنے سے غریب ڈرائیور کی 5 بچیاں جھلس کر جاںبحق ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پنڈ دادنخان کے نواحی گا¶ں پنن وال میں ایک غریب ڈرائیور اللہ دتہ کی پانچ بچیاں اپنے گھر کمرے میں سوئی ہوئی تھیں اور ان کی والدہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کمرے میں موم بتی جلتی چھوڑ کر ہمسائے کے گھر چلی گئی۔ جلتی موم بتی واشنگ مشین پر گر پڑی اور کپڑوں میں آگ بھڑک اٹھی پھر اچانک بجلی آنے سے آگ وائرنگ کو لگ گئی اور پورے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آ کر 14 سالہ لنبیٰ شاہین، 11 سالہ ثوبیہ، 9 سالہ فوزیہ نورین، 5 سالہ ربیعہ شاہین اور 7 ماہ کی نور فاطمہ جھلس کر جاںبحق ہو گئیں۔ اطلاع ملنے پر صدمے سے دیوانہ وار ماں بچوں کو جلتے کمرے سے نکالنے کی کوشش کرتی رہی اور بے ہوش ہو گئی، اس المناک واقعہ پر پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔