• news
  • image

الیکشن کو پُر امن بنانے کی ضرورت

 مکرمی! عوام و الناس کی توجہ الیکشن 2008ءکی جانب مبذول کراناچاہتا ہوں جس میں پاکستان پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کرکے چوتھی مرتبہ عنان اقتدار سنبھالا لیکن اس دور حکومت میں جس چیز کی کمی تھی وہ بینظیر بھٹو تھیں۔پاکستان پیپلزپارٹی نے سیاست میںریکارڈ قائم کرتے ہوئے اپنی پانچ سالہ مدت پوری کی جو تاریخ میں پہلی جمہوری حکومت تھی۔ وفاقی حکومت کی کارکردگی پاکستان کی سیاست میں سیاہ الفاظ میں لکھی جائیگی۔اب جبکہ صدر پاکستان اور الیکشن کمشن آف پاکستان نے 11مئی 2013ءکو الیکشن کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ماہرین کے مطابق اس الیکشن میں خون خرانے کا خدشہ ہے لہٰذا میںایک پاکستانی کی حیثیت سے سپریم کورٹ آف پاکستان اور آرمی چیف سے اپیل کرتا ہوں کہ خطر ناک حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا کلیدی اور اہم کردارادا کرتے ہوئے سکیورٹی اداروں اور مسلح افواج کو پولنگ اسٹیشن پر متحرک کریں تاکہ الیکشن امن و امان سے مکمل ہوپائیں۔( ضیاءالرحمن فاروقی مظفر گڑھ)

epaper

ای پیپر-دی نیشن