اے این پی کے منشور کا اعلان آج کیا جائیگا ‘پُرامن پاکستان کا نعرہ سرفہرست
پشاور(آن لائن)اے این پی نے پارٹی منشورکوحتمی شکل دے دی جس کااعلان آج کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پرامن پاکستان کانعرہ اے این پی کے منشور میں سرفہرست ہے، اِس کے علاوہ توانائی بحران، بیروزگاری کا خاتمہ اے این پی کے منشور کا حصہ ہیں۔ پن بجلی کے منصوبے جاری رکھنا ابھی اے این پی کے منشورمیں شامل ہے۔