• news

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر غلطی سے سرحد پار کرنے والے دو پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا

سرینگر (آن لائن) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر غلطی سے سرحد پار کرنے والے دو پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق دفاعی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فوج نے ضلع راجوڑی میں دو پاکستانی شہریوں کو اس وقت گرفتار کیا ہے جب وہ نوشہرہ بیلٹ میں جان گڑھ کی باڑہ کی جانب بڑھ رہے تھے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے دونوں شہریوں کے نام رحمت اللہ اور عنایت اللہ میں جن کی عمریں پندرہ سال اور بارہ سال ہیں اور ان کا تعلق کوٹلی سے ہے دونوں افراد کو گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن