امریکہ نے یورپ کا میزائل حملوں سے دفاع کرنے کا عزم کررکھا ہے:چک ہیگل
واشنگٹن( آن لائن)امریکی محکمہ دفاع کے سربراہ چک ہیگل نے گزشتہ روز کہا ہے کہ امریکہ کے مجوزہ میزائل شکن نظام کے حتمی مرحلے کو ترک کرنے کے فیصلے کے باوجود امریکہ نے یورپ کا میزائل حملوں سے دفاع کرنے کا عزم کررکھا ہے۔ہالینڈ کے وزیر دفاع ٹومسزسائیمونیاک سے ٹیلیفون پربات چیت کرتے ہوئے ہیگل نے رواں ہفتے افغانستان میں پولینڈ کے ایک فوجی کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا اور یورپی میزائل دفاعی منصوبے میں تبدیلیوں کے بارے میں پولینڈ کی مفاہمت کو سراہا۔یہ بات امریکی محکمہ دفاع کے ایک ترجمان نے بتائی ہے ۔یورپ کیلئے امریکی میزائل دفاعی منصوبے میں ترکی میں زبردست راڈار بحیرہ روم میں بحریہ کے جہازوں پر ایس ایم ۔3 انٹرسیپٹر اور پولینڈ اور رومانیہ میں قائم درجنوں انٹرسیپکٹر شامل ہیں۔